spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے...

’جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں‘

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےکہا ہے کہ جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےحمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت بند کررکھی تھی، یہ سہولت یکم جولائی سے بحال کررہے ہیں، کینسر اور دیگربیماریوں کی ادویات مفت ملیں گی، عمران خان اور پرویزالٰہی سن لیں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں  نے کہا کہ عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی، مشکل فیصلے کرکے کسی کے بچھائے جال کو نہ کاٹا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، یہ سیاست نہیں، ریاست کو بچانے کا سوال ہے ، انہوں نے لانگ مارچ کرنا ہے تو کریں ، انتشار نہ پھیلائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے خود کش بمبار بننے کی کوشش کی تو (ن) لیگ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts