spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ...

عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی

- Advertisement -
- Advertisement -

پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔

دو نوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیاگیا۔اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔عمران خان نے کہا کہ حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے.

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے،مجھ پر 9 مقدمات درج ہیں،پارلیمنٹ ختم ہو گئی۔پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔یہاں واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے کی شام 2 جولائی کو ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts