spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اداروں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دیا اور  کہا کہ انہیں شرم ہی نہیں آتی، کبھی توشہ خانہ کا کیس آ جاتا ہے، کبھی فنڈنگ کا کیس آ جاتا ہے۔

 عمران خان نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہ لوگ مائنس ون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کا فیصلہ جو بھی ہو اسے سب قبول کرتے ہیں لیکن عمران خان کا ٹیکنیکل ناک آؤٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کی کوئی ضد اور انا نہیں بلکہ مس انڈر اسٹینڈنگ ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts