spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان لاہور کا دورہ کریں گے، پنجاب میں حکومت سازی سے...

عمران خان لاہور کا دورہ کریں گے، پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کل لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، چیئرمین تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پرویز الٰہی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتوں میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس روڈ میپ پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آج بعد اسلام سے واپس لاہور پہنچیں گے، پرویز الٰہی ائیر پورٹ سے سیدھا وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ کر باقاعدہ چارج سنھبالیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے رات دیر گئے ایوان صدر میں پرویز الٰہی سے عہدے کا حلف لیا تھا.

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts