spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’جو ڈراتا ہے اسےبھی ڈراؤ‘ گمنام نمبروں سے آنیوالی کالز پر عمران...

’جو ڈراتا ہے اسےبھی ڈراؤ‘ گمنام نمبروں سے آنیوالی کالز پر عمران کی کارکنوں کو ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان  تحریک انصاف کے  چیئرمین  عمران خان نے گمنام نمبروں سے ملنے والی دھمکیوں پر کارکنوں کو  بھی جواباً ڈرانے کی ہدایت کر ڈالی۔

چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

دوران  خطاب عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو جواب میں بھی دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے جواب میں بھی ڈراؤ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts