spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں شدید گرمی، شدت ریکارڈ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہونے...

کراچی میں شدید گرمی، شدت ریکارڈ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہونے لگی

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کا درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے اور گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس ہو رہی ہے۔

شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب آج سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین اور میر پورخاص میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کل سے 14 ستمبر کے دوران میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts