spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest News5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن...

5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا، سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے مہلت طلب کی

جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، وکلا درخواست گزاران نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا

وکلا درخواست گزاران نے کہا کہ ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں. الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts