spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے ’ہندوتوا‘ پر ڈھٹائی...

’بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے ’ہندوتوا‘ پر ڈھٹائی سے عمل پیرا ہے‘

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لیے ‘ہندوتوا’ ایجنڈےکو ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہا ہے۔

یوم استحصال کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 3 سال ہو چکے ہیں، بھارت غیر انسانی فوجی محاصرے اور کشمیری عوام کے مصائب پر بے حسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت چوتھے جنیوا کنونشن اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی اعلیٰ حریت قیادت بدستور قید ہے، کشمیری نوجوان بھارتی قابض افواج کے ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور ہر قسم کی آزادی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی حکومت وادی کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لیے ہندوتوا ایجنڈےکو ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال 3 سال میں سنگین طور پر ابتر ہوئی ہے، کشمیری عوام ابھی تک فوجی محاصرے میں ہیں لیکن کشمیری عوام نے جرات اور دلیری سے بھارتی مظالم کی مہم کو ناکام بنایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے جائز مقصد کے حصول کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاکستان ان کشمیریوں کی آواز بنا رہے گا جن کی قربانیاں اس وقت بھی جاری ہیں، ہم ان کے جائز حقوق کے مکمل حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل میں ہی ہے جس کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts