spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمیراڈونا کی 26 ہزار ڈالر کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی گرفتار

میراڈونا کی 26 ہزار ڈالر کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

بھارتی حکام کی طرف سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارجنٹائن سٹار فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری ہونے والی کسٹمائزڈ گھڑی برآمد کر لی گئی ہے اور دبئی میں مبینہ چوری کرنے والے شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے واجد حسین کو شمال مشرقی ریاست آسام میں حراست میں لیا اور سوئس ساختہ ’ہبلوٹ‘ گھڑی برآمد کی۔ وہ دبئی میں مبینہ چوری کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

Indian arrested for stealing Maradona's 26 26,000 watch

پولیس کے مطابق 37 سالہ واجد حسین دبئی میں قائم فرم میں 2016ء سے سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے، جہاں میراڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں۔ سنگل ایڈیشن گھڑی، جس کی قیمت تقریباً 26 ہزار ڈالر سے زائد ہے، کی پشت پر میراڈونا کی تصویر بنی ہے اور ان کی جرسی کے نمبر 10 کے ساتھ دستخط بھی ہیں۔

شیو ساگر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش روشان نے دبئی حکام سے موصول ہونے والی معلومات کے حوالے سے اے ایف پی کو بتایا کہ اگرچہ بہت سی محدود ایڈیشن گھڑیاں دستیاب ہیں، لیکن اس گھڑی کو میراڈونا کے لیے ان کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts