spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسندھ میں 23 سے 26 جولائی کے مون سون سسٹم کی شدت...

سندھ میں 23 سے 26 جولائی کے مون سون سسٹم کی شدت زیادہ ہے: چیف میٹرولوجسٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 23 سے 26 جولائی کے دوران مون سون کا مضبوط اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ آج رات سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کےتحت 23 سے 26 جولائی تک سندھ میں تیز اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جب کہ بالائی سندھ میں 27 جولائی تک بارش کا امکان رہے گا.

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارش کا امکان ہے جس دوران شہر میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون کے  سسٹم کی شدت زیادہ ہے اور  سسٹم کا زیادہ حصہ زمین پر ہے، زمین پر موجود مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہواؤں سے سسٹم کو سپورٹ ملےگی جس کے بعد آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان، عمان اور ایران پر بھی یہ سسٹم اثرانداز ہوگا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts