کراچی کے مختلف علا قوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 اگست کی شام سے کراچی میں بارشیں برسانے والاسسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے جس دوران شہر میں معتدل بارشوں کا امکان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 14 اگست کے دوران بھی کراچی میں بارش متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں ماہ پنجاب، کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔