spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی برادری پاکستان کو ہرجانہ...

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی برادری پاکستان کو ہرجانہ ادا کرے: ایچ آر سی پی

- Advertisement -
- Advertisement -

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی برادری پاکستان کو ہرجانہ ادا کرے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ آلودہ گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف صفر اعشاریہ چار فیصد ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ملک پاکستان ہی ہے۔

کمیشن نے تجویز دی کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے وسائل بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال ہونے چاہییں۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ایسی آفت کی لپیٹ میں ہے جس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں، عالمی برادری خصوصاً آلودہ گیسوں کے زیادہ اخراج کے ذمہ دار ملک، پاکستان کو فوری طور پر ہرجانہ ادا کریں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts