spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاسحاق ڈار جب چاہے واپس آکر جس عہدے پرکام کرنا چاہیں گےکرینگے،...

اسحاق ڈار جب چاہے واپس آکر جس عہدے پرکام کرنا چاہیں گےکرینگے، رانا ثنا

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی ، اسحاق ڈار  جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ  نے دعویٰ کیا کہ (ن)  لیگ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائےگی۔

رانا ثنا اللّٰہ نےکہا کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے، قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو  آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ کا مزیدکہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts