spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونےکیخلاف جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر...

سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونےکیخلاف جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر دھرنا

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف جماعت اسلامی نے  شاہراہ قائدین پر دھرنا دے دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنے کے شرکاء سے  ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا بہانہ بناکر الیکشن ملتوی کر کے ملک و قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے تاریخ دیے بغیر الیکشن ملتوی کیے جو غیر آئینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر حکومتیں ہوں یا تبدیلی کے نام پر،سب نا کام ہیں۔

اس کے علاوہ  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں تو 27 اور 28  تاریخ کو کوئی بارش کی پیش گوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے کہنے پر شرم ناک فیصلہ کیا ، فیصلے کے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی بلدیاتی الیکشن کا التوا مسترد کر دیا جبکہ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جب تک الیکشن نہیں ہو رہے، حلقہ بندیاں ہی درُست کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بارشوں اورسیلابی صورتحال کے باعث اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔

تاہم اندرون سندھ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے منگل کو حیدرآباد سمیت 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts