spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest News'کبھی خوشی کبھی غم' کے چائلڈ اسٹار کی بالی وڈ میں 20...

‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے چائلڈ اسٹار کی بالی وڈ میں 20 سال بعد واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

2001 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سدا بہار فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار  جبران خان کی بالی وڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

 جبران خان فلم ‘عشق وشق ریباؤنڈ’ میں تقریباً 20 سال بعد دکھائی دیں گے جو 2003 میں ریلیز ہونے والی ’عشق وشق‘ کا سیکوئل ہوگی۔

فلم عشق وشق  میں اداکار شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اب فلم کا سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے جس میں جبران خان بطور ہیرو دکھائی دیں گے، فلم کو آئندہ برس 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

بالی وڈ میں واپسی کی اطلاع اداکار نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خواب بھی سچ ہوتے ہیں’، ساتھ ہی اداکار نے فلم کے دوسرے اداکاروں کو بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ جبران خان نے 2001 میں فلم کبھی خوشی کبھی غم میں ‘کرش رائے چند’ کا کردار ادا کیا تھا جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑے۔

اس کے علاوہ جبران خان دیگر فلموں میں بھی بطور چائلڈ اسٹار دکھائی دیے جن میں ‘کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا’اور ‘رشتے’ شامل ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts