spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی: گلشن اقبال میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی...

کراچی: گلشن اقبال میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی:  گلشن اقبال کے علاقے میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں  2 روز قبل گھر کے سامنے سے ہائی روف گاڑی چوری کرلی گئی جب کہ اسی روز گلشن اقبال بلاک 2 سے کار بھی چوری کی گئی۔

پولیس کے مطابق گلشن ڈگری کالج کے طالب علم بھی موٹرسائیکل لفٹر سے محفوظ نہیں ہیں اور 4 روز قبل کالج کے سامنے سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں 17 اگست سے  21 اگست کے دوران 20سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری اور چھن جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts