spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی: این اے 240 کا ضمنی الیکشن متحدہ قومی موومنٹ کے محمد...

کراچی: این اے 240 کا ضمنی الیکشن متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں غیر سرکاری  نتائج کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے میدان مار لیا

اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر حتمی نتیجہ

این اے 240 کورنگی کراچی 2  کے ضمنی الیکشن کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز ز10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8349 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5240 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4782 ووٹ لیے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کا ٹرن اور 8.38 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے۔

 صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز احمد چوہان کا کہنا ہے کہ  پولنگ اسٹینشن نمبر 51 کا نتیجہ روکا نہیں، اس کا ا نتیجہ ابھی جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کہاجارہا تھا کہ این اے 240 کے حتمی نتیجے کا اعلان آج نہیں کیا جائے گا کیوں کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 کے نتائج کشیدگی کی وجہ سے روک لیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن 51 میں ہنگامہ آرائی کے باعث الیکشن کمشنر سندھ نے نتائج روکنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts