spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں

کراچی: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی میں جاری حالیہ مون سون کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی اسکولوں کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اس سے قبل اسکولوں کو 9 اگست سے کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، تاہم موجودہ مون سون اور موسلا دھار بارشوں کے باعث تعطیلات کو آگے بڑھاتے ہوئے اب 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو جاری محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری سرکاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون بروز بدھ سے شروع ہو کر 31 جولائی اتوار کو ختم ہوں گی اور یکم اگست بروز پیر سے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور یونیورسٹیاں اپنے تعلیمی پروگرام دوبارہ شروع کریں گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 27 جولائی کو پنجاب یونی ورسٹی کی جانب سے بھی موسم گرما کی تعطیلات بڑھا کر 15 اگست سے سیشن شروع کرنے کا نوٹیس جاری کیا گیا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts