spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsخیرپور ناتھن شاہ بھی سیلاب میں ڈوب گیا، بند مضبوط بنانے کیلئے...

خیرپور ناتھن شاہ بھی سیلاب میں ڈوب گیا، بند مضبوط بنانے کیلئے خواتین اوربچیاں بھی شریک

- Advertisement -
- Advertisement -

سندھ کے  ضلع دادو کا قصبہ خیرپور ناتھن شاہ بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔

جوہی اور میہڑ شہر کو سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں، یہی نہیں جوہی رنگ بند کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین اوربچیاں بھی شریک ہیں۔

 شہریوں نے ضلع کی شہری آبادی کو بچانے کے لیے منچھر جھیل کو کٹ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب مٹیاری روہڑی کینال کا گیٹ چھنڈن مور کے مقام پر ٹوٹ گیا، خیرپور کی تحصیلیں کوٹ ڈیجی اور نارا بھی زیر آب آگئیں تاہم  شہدادکوٹ شہر کو بچانے کے لیے شہر کو  جاتی شاہراہ پر 3 مقامات پر کٹ لگا دیے گئے ہیں۔

ادھر ضلع بدین میں سیلاب متاثرین سرکاری ریلیف کیمپوں میں امدادی سامان اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث سڑک کنارے خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔

 مزید برآں عمرکوٹ میں مون سون کی بارشوں کے دوران مرچ اور کپاس کی تیار فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جس کے باعث  مقامی کاشت کار شدید معاشی پریشانی کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts