spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشوکت ترین کیخلاف مقدمے کیلئے قانونی ٹیم کام کر رہی ہے: رانا...

شوکت ترین کیخلاف مقدمے کیلئے قانونی ٹیم کام کر رہی ہے: رانا تنویر

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کے معاملے پر شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے لیے قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مرضی سے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ہماری قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔

مہنگائی سے متعلق سوال پر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے لیکن عمران نیازی جلسوں میں مصروف ہے، عمران نیازی نے 4 سالہ دورِ حکومت میں کوئی گیس کا معاہدہ نہیں کیا، ہمیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات حکومت نے ختم نہیں کرنے بلکہ نواز شریف عدالتوں سے سرخ رو ہوں گے، پارٹی میں اختلافات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts