spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دن رات لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دن رات لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دن رات لگاتار لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 200 میگاواٹ ہوگیا ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، شدید گرمی سے  پریشان عوام نے لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دس گھنٹے سے زائد بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)  میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے، لیسکو نے بازار اور مارکیٹیں سرِشام بند کرانے کی تجویز  دے دی ہے

ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 سے16 گھنٹے پہنچ گیا ہے

ملک بھر میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، بجلی کی بندش سے گھروں میں خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں اور اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts