spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ...

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو  وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دیے جانے کے بعدپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں  اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے  جوڑ توڑ شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے  پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اسپیکر شپ کے لیے میدان میں ہیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اسپیکر کے منصب کے لیے متحرک ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پارٹی رہنما سبطین خان اور میاں محمود الرشید بھی اسپیکر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ  میاں اسلم اقبال کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ  ڈپٹی اسپیکر کے لیے  واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام کی حتمی منظوری پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان دیں گے۔

واضح رہے کہ  اسپیکر کا عہدہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بن جانے سے خالی ہوا ہے جبکہ  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف جلد عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts