spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومUncategorizedعدالتی مارشل لاؤں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، مولانا فضل الرحمان

عدالتی مارشل لاؤں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، مولانا فضل الرحمان

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کےتین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سےسپریم کورٹ نے جمہوریت کاعدالتی قتل کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےکبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی ہے۔

سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینےکا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت ان سے حلف لیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts