spot_img
Saturday, May 28, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsوزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید...

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی ٹراما سینٹر کراچی پہنچ گئے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، عابد ستی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے گذشتہ رات گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد واپس آنے والے پارٹی کے کارکنان کے جامشورو کے مقام پر پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

سعید غنی نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل اور انہیں ان کی صحتیابی تک مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل صحتیابی تک ان کو تمام تر طبی امداد فراہم کرے گی۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے سانحہ میں جاںبحق ہونے والے پرانا گولیمار سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مولا بخش کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

سعید غنی نے شہید ہونے والے کارکن مولا بخش کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

مولا بخش ایک بہادر اور نڈر جیالا تھا ۔ سعید غنی

دکھ و غم کی اس گھڑی میں پوری پارٹی مولا بخش کے سوگواران کے ساتھ کھڑی ہے۔ سعید غنی

اللّٰہ رب العزت مولا بخش کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین سعید غنی

اس موقع پر مرزا مقبول، آصف خان، عابد ستی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts