spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمنی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور کی بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور کی بینک عدالت  میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس  الٰہی کے خلاف 24ارب کی  منی لانڈرنگ کے کیس کی  سماعت  ہوئی جس سلسلے میں لیگی رہنما سمیت شریک ملزمان محمد خان بھٹی اور واجد احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں مونس الٰہی اور دیگر ملزمان ضمانت میں توسیع کے لیے پیش ہوئے، دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور کیس کا 47 فیصد ریکارڈ آچکا ہے،  ہم واؤچرزدیکھ رہے ہیں، تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

ایف  آئی اے کے بیان پر عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت کو غیر معینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے، اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل ہونی چاہیے، ملزمان کے وکیل تیاری کرکےآئیں۔

بعد ازاں عدالت نے مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ بینکنگ عدالت نے اس کیس میں مونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts