spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان کے بجٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی:...

پاکستان کے بجٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی: آئی ایم ایف

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق پاکستان کے وفاقی بجٹ کو مستحکم اور آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو بغور دیکھ رہے ہیں، بعض محصولات اور اخراجات کی مزید وضاحت کے لیے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

 ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ ابتدائی جائزے سے لگتا ہے بجٹ کو مستحکم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی، بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کے لیے بھی اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھاکہ فنڈ کا عملہ اس سلسلے میں حکام کی کوششوں اور عمومی طور پر میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts