spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں 100 سے...

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں 100 سے زائد گواہ نامزد

- Advertisement -

شہباز شریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے چالان میں کباڑیے، الیکٹرک سٹور اور پیٹرول پمپس مالکان سمیت دیگر سو سے زائد افراد گواہوں میں نامزد کر دیئے گئے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے چالان میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جن کے خلاف سو سے زائد گواہ ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔ گواہوں کی فہرست میں کباڑیا، ہارڈوئیر، ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورز مالکان ،سکریپ ڈیلر، کنسٹرکشن کمپمیز،ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈر وینڈرز ،انجینیرز،وکیل، بنکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے کے اہلکار بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ مزید برآں رائس ڈیلرز، ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز، پراپرٹی ڈیلر کو بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

تمام گواہاں عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts