spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsایم کیو ایم رہنما بابر غوری طویل جلا وطنی کے بعد آج...

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری طویل جلا وطنی کے بعد آج کراچی پہنچیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کی طویل جلاوطنی کے بعد جمعرات کی شام امریکا سے وطن واپسی کا پروگرام ہے۔ 

بابر خان غوری نے بتایا کہ وہ دو ہفتے قبل امریکا سے دبئی پہنچے تھے۔ جہاں قیام کے دوران انہوں نے اپنے خلاف کراچی میں درج دو مقدمات میں عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ بینا غوری کے ہمراہ امارات ائیرلائن کی پرواز ای کے 602 کے ذریعے جمعرات کی شام 6 بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں  بابر غوری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی درج ہے۔ 

واضح رہے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری 2015 سے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم ہیں۔ وہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ان کے انتہائی قریب پاکستان کے بااثر سیاست دانوں میں شامل رہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts