spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں رقص پر برہم

مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں رقص پر برہم

- Advertisement -
- Advertisement -

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے  اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور  مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار  بھی کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ’  يوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟‘

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

وائرل ویڈیو میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد وخواتین کے رقص پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts