spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمسلمان ممالک فوج کی وجہ ہمیں سے امداد دے رہے ہیں: شیخ...

مسلمان ممالک فوج کی وجہ ہمیں سے امداد دے رہے ہیں: شیخ رشید

- Advertisement -
- Advertisement -

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں سیلابی صورتحال  پر شہباز حکومت کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا جب کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، (ن) لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

سابق وزیر  نے مزید  کہا کہ حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق  میں ہے، یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts