spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsنیپرا نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی

نیپرا نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی۔

ڈسکوز کی مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوئی۔

نیپرا کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔ نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ صارفین سے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین سے ستمبر تک چارج کیا جائے گا اور پھر سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ ختم ہو جائے گی۔

نیپرا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ کی نسبت 18 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا اور اطلاق بھی 3 ماہ کے لیے ہو گا جبکہ ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر لاگو ہوگا۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ ڈسکوز نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 95 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے اور کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس، نقصانات کی مد میں وصولیاں کی جائیں گی۔

آئیسکو 8 ارب 73 کروڑ اور لیسکو کی17 ارب 81 کروڑ روپے وصولی کی اجازت طلب کرلی گئی اور گیپکو 9 ارب 25 کروڑ، فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں۔ میپکو 19 ارب 53 کروڑ، پیسکو 12 ارب 27 کروڑ روپے وصولی کرے گی۔

نیپرا کے مطابق حیسکو 5 ارب 30 کروڑ اور ٹیسکو 3 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرے گی، کیسکو 3 ارب 16 کروڑ اور سیپکو کی 2 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کرے گی۔ بجلی صارفین سے وصولیاں اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔

صارفین سے صرف 19 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہو گی جبکہ نیپرا سبسڈی اور سرجارچ کم یا ختم نہیں کر سکتی بلکہ نیپرا صرف مشورہ دے سکتی ہے۔ صارفین کے لیے 19 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں اصافہ ہوگا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts