spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsنیو یارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری...

نیو یارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع مل گئی ۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے بطور ڈیوٹی جج سابق صدر آصف علی زرداری کی نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپرجبکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts