spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب متاثرین کے فنڈز میں ہیکنگ کی خبریں اینگلنگ کی کوشش ہے:...

سیلاب متاثرین کے فنڈز میں ہیکنگ کی خبریں اینگلنگ کی کوشش ہے: شازیہ مری

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر  برائے تخفیف غربت شازیہ مری کا کہنا ہے سیلاب متاثرین کے فنڈز میں ہیکنگ سے متعلق خبریں اینگلنگ کی کوشش ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ جہاں لوگ اے ٹی ایم استعمال کرتے ہیں اور بینک اکاؤنٹس ہوتے ہیں وہاں یہ بینکنگ سسٹم کے مسائل موجود ہیں۔

شازیہ مری سے دوران کانفرنس سیلاب متاثرین کی رقم میں ہیکنگ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی نے اینگلنگ کی کوشش کی ہے، یہ لوگ بھول جاتے ہیں یہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینگلنگ کرکے سوشل پروٹیکشن پروگرام کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے، اس سے پروگرام کی کریڈیبیلٹی پر سوالات اٹھانے کی ناکام کوشش ہوتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ سائبر کے مسائل ہوتے ہیں، یہ ایشو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ریلیٹڈ نہیں، بینکنگ سے ریلیٹڈ ہوتے ہیں، پانچ چھ کیسز ہیں لیکن ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

قبل ازیں ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مہیا کی جانے والی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts