spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاگلے ماہ پیٹرول 310، فی یونٹ بجلی 40 روپے تک ہو جائے...

اگلے ماہ پیٹرول 310، فی یونٹ بجلی 40 روپے تک ہو جائے گی، عمر ایوب

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے ماہ پیٹرول 310، بجلی 40 روپے فی یونٹ ملے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے جو کاشتکار ٹریکٹر چلائے گا وہ کہاں جائے گا؟ اس سے ملک میں مزید مہنگائی بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان پر پتھر ماریں گے، لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں نے موٹرسائیکلیں بند کر دی، یہ کاروباری لوگوں کا بیڑا غرق کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کے مطابق گیس صارفین کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ جس کا بل 1350روپے ماہانہ اس کا بل 3400 روپے ہوجائے گا

 پہلے بات کرتے ہوئے سا بق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایگری کلچرمیں چاراعشاریہ چارگروتھ ہوئی، یہ کس کوبیوقوف بنارہے ہیںَ

ان کا کہنا تھا کہ اکنامک سروے پڑھ لیں، بجٹ خسارہ2 ۔4 ہزار ارب روپے ہے، نمبرکبھی جھوٹ نہیں بولتے، ان کا منہ چڑھائیں گے، ہماری گروتھ 6 فیصد اور یہ 5 فیصد گروتھ کی بات کررہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ 5۔5 ملین افراد کو روزگاردیا، ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا، حکومت سے کہتا ہوں کس کو بیوقوف بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ٹیکس ریٹ انہوں نے بڑھا دیئے ہیں، مہنگائی اس وقت 4۔13 فیصد پر ہے، مفتاح اسماعیل کل سے بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں، مہنگائی 25 سے 30 فیصد تک جائے گی

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts