- Advertisement -
- Advertisement -
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے بات کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیاعظم صاحب آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں کیونکہ بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہئے جو خود پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔
- Advertisement -