spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہوماہم خبریںکشمیریوں کی آزادی تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھےگا: بلاول

کشمیریوں کی آزادی تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھےگا: بلاول

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھےگا۔

5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام پر  بلاول بھٹو نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا بھارت نے آرٹیکل370 اور  35 اے میں تبدیلی کرکےاقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، تین سال گزر چکے لیکن مقبوضہ وادی کےعوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنےچارٹر پرعملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے، یاسین ملک اور  میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔

دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کہتے ہیں کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت تقریباً 42 لاکھ غیر ریاستی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرچکا ہے، اس کا مقصد استصواب رائے میں کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts