spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاین آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا، سوائے عمران خان...

این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا، سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں: فواد چوہدری

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب اسحق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ یہ تماشہ حکومت کی تبدیلی کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر خزانہ کے مقدمے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے ٹکرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی جبکہ گزشتہ روز  انہوں نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts