spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی، الیکشن ملکی استحکام کا واحد حل...

ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی، الیکشن ملکی استحکام کا واحد حل ہیں: شیخ رشید

- Advertisement -
- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی،الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج 2 وزراء کے اضافے کے بعد کابینہ اراکان کی تعداد 72ہوگئی ہے،لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مرررہے ہیں جبکہ حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں بھی توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے، ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts