spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’ایک لیڈر کا معاملہ مرضی کا آرمی چیف اور دوسری طرف نیب...

’ایک لیڈر کا معاملہ مرضی کا آرمی چیف اور دوسری طرف نیب کیسز ختم کرنے کے مسائل ہیں’

- Advertisement -
- Advertisement -

امیر  جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بھی نہیں بنا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاقہ میانوالی بھی پانی ڈوبا ہوا ہے اور  وہ  ایک مرتبہ بھی میانوالی نہیں گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمارا ملک بڑی آزمائش سے دوچار  ہے لیکن متاثرین کی کسی کو پرواہ نہیں ہے، ایک لیڈر کا مسئلہ یہ ہے آرمی چیف اس کی مرضی کا بنے جبکہ دوسری طرف مسئلہ ہے نیب کے کیسز کسی طرح ختم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سودی معیشت،کرپشن اور  بدانتظامی پاکستان کی تباہی کی وجوہات ہیں، قوم نے سیلاب کے دوران جس طرح متاثرین کے لیے جذبہ دکھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا یہ ثابت ہوگیا کہ اگر ملک کو اہل اور  ایماندار قیادت مل جائے تو یہ قوم عظیم بن کر دنیا کی امامت کرے گی۔ 

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts