spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے نئے بلدیاتی ترمیمی بل کو...

پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے نئے بلدیاتی ترمیمی بل کو چیلنج کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی چور دروازے سے بل لا رہی ہے، بلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات واپس لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی آرڈیننس کے تحت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جا رہا ہے، حاضر سروس جج کی سربراہی میں تعمیرات کیلئے کمیشن بنایا جائے، تعمیرات کا آرڈیننس اپنی کرپشن اور کمیشن سسٹم کا گند صاف کرنے کیلئے لایا جا رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں جانور بندھے ہوئے ہیں، نسلہ ٹاور کے متاثرین مظلوم ہیں، انہیں معاوضہ دینا چاہیے، نسلہ ٹاور کی آڑ میں دیگرٖ غیر قانونی تعمیرات کو کلئیر نہیں ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts