spot_img
Monday, January 24, 2022
spot_img
ہومLatest Newsبلدیاتی قانون پر سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا دینے کا اعلان

بلدیاتی قانون پر سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا دینے کا اعلان

-

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3,132فالورزفالور
19,100سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت سندھ میں دیگر اپوزیشن کی جماعتوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں فوارہ چوک پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف مشترکہ احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، نصرت سحر عباسی، خواجہ اظہار، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان سمیت دیگر نے احتجاجی شرکا سے خطاب کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے بلدیاتی قانون کے خلاف ابھی سے شاہراہ فیصل میٹرو پول پر دھرنا شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ساری جماعتیں، پی ٹی آئی، مسلم لیگ فنکشنل بھی ہمارے ساتھ بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے میں بیٹھیں گی اور ہم اُس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک سندھ حکومت متنازع قانون کو منسوخ نہیں کرتی یا اسے واپس نہیں لے لیتی۔

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Latest posts