spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن، متاثرین میں راشن،...

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن، متاثرین میں راشن، خیمے تقسیم

- Advertisement -
- Advertisement -

ملک بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں ریلیف آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر کی 140 پروازیں چلائی گئیں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 550 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راشن اور امدادی سامان پہنچایا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب متاثرین میں 6 ہزار 140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے تقسیم کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف میڈیکل کیمپوں کے ذریعے 5 ہزار 213 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts