spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں تیز

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں تیز

- Advertisement -
- Advertisement -

ملک بھر  کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج نے  امدادی سرگرمیاں تیز کردیں۔

پنجاب کے ضلع راجن پور کے دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے جہاں  آرمی کے جوان سیلاب متاثرین کو خوراک اور دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے طبی معائنے کے لیے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جب کہ پاک آرمی کے ساتھ پاک بحریہ بھی سندھ میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا ہے، یہ افراد کئی گھنٹوں سے گھروں کی چھتوں پر محصور تھے۔

لاہور میں 17مقامات پر فوج کے امدادی کیمپ قائم

دوسری جانب سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لاہور ڈویژن میں17مقامات پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز کی  ہدایت پر فوج اور  رینجرزکے امدادی کیمپ قائم  کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  لاہور میں  بیدیاں روڈ، ڈیفنس، لبرٹی ،قصور، شیخوپورہ، چونیاں فورٹریس اسٹیڈیم،  صدر،  والٹن، جوہرٹاؤن اور  گریٹراقبال پارک میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام سیلاب  متاثرین کے لیےکیمپوں میں عطیات جمع کرارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ  پاک فوج ، پنجاب رینجرزکےجوان بلوچستان، سندھ، کے پی کے، جنوبی پنجاب میں متاثرین تک عطیات کی ترسیل  کے لیے دن رات مصروف ہیں، عوام سےاپیل ہے کہ دل کھول کرعطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts