spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہو گی شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں اور سیریز کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کیپ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts