spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے پیشگی شرائط پوری کر دیں:...

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے پیشگی شرائط پوری کر دیں: آئی ایم ایف

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان میں عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts