spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کے جلسے سے لوگوں کو مفت انٹرٹینمنٹ ملتی ہے: وزیراعلیٰ...

عمران خان کے جلسے سے لوگوں کو مفت انٹرٹینمنٹ ملتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر صحت نے صوبےمیں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پولیوسےجلد چھٹکارا حاصل کریں۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہر  ہلکی  پھلکی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں پرہنسا ہی جاسکتا ہے، پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی، اب عمران خان کون سی آزادی کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسہ کریں اس سے لوگوں کومفت میں انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے، وہ اوران کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔

مون سون بارشوں پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  کل ٹھٹھہ مں شدید بارش ہوئی اور لوگوں کو گھروں سے نکلنا پڑا تھا، ابھی دادو میں شدید بارش ہورہی ہے، پورے صوبے میں بارشیں ہورہی ہیں، اچھے برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں،کچھ لوگ پرانی ویڈیو پھیلاکر انتشارپھیلاتے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts