spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر ریلیف کاموں کیلئے وقف کردیا، کابینہ...

پرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر ریلیف کاموں کیلئے وقف کردیا، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویزالٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین  کے لیے وقف کرنے جب کہ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

چوہدری  پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے،  ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل اسٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے اور کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts