spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں انہیں ہی ووٹ دیں گے، چودھری شجاعت

پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں انہیں ہی ووٹ دیں گے، چودھری شجاعت

- Advertisement -
- Advertisement -

گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں اور ہمارے ارکان انہیں ہی ووٹ دیں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگی دعوے کی تردید کرتا ہوں اور صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ پرویز الہٰی ہمارے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے اور افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی اور ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts