spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپشاور: بلدیاتی انتخابات کے باعث پینا فلیکس اورپوسٹرز کے کاروبار میں تیزی،...

پشاور: بلدیاتی انتخابات کے باعث پینا فلیکس اورپوسٹرز کے کاروبار میں تیزی، دکاندار خوش

- Advertisement -
- Advertisement -

بلدیاتی انتخابات کے باعث پشاور میں پینا فلیکس اور پوسٹرز کے کاروبار میں تیزی آ گئی، پینا فلیکس اور پوسٹرز کے ریٹ بھی بڑھ گئے، پرنٹنگ پریس سے وابستہ دکاندار بھی کاروبار بڑھنے سے خوش ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے باعث ٹھپ کاروبارچل پڑے، پشاورمیں پرنٹنگ پریس اور پینا فلیکس کا کاروبارچمک اٹھا ہے، چھوٹے، درمیانے اور بڑے سائز کے پینا فلیکس اور پوسٹرز کے ریٹ میں بھی اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

Peshawar: Due to local body elections, the business of drink flakes and posters is booming, shopkeepers are happy

پشاور کے جنگی محلہ سمیت سکندر پورہ، جی ٹی روڈ ، نشتر آباد سمیت مختلف مقامات پر پرنٹنگ پریس اور پینا فلیکس کا کاروبار ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بڑے سائز کے ہورڈنگ اور بورڈز پر پابندی کی وجہ سے پینا فلیکس کے ذریعے بینرز اور پول بینرز کی تیاری کا زیادہ رجحان ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے آغاز کیساتھ ہی کام بھی بڑھ گیا ہے، آرڈر پورے کرنے کے لیے اضافی لیبرکی مدد بھی لی جارہی ہے۔ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد جہاں شہریوں کے لیے فائدہ مند ہوگا تو وہیں سیاسی امیدواروں کے ساتھ کاروباری طبقے کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts