spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپیٹرول آج ہی سستا ہوگا، آئی ایم ایف کو اس پر کوئی...

پیٹرول آج ہی سستا ہوگا، آئی ایم ایف کو اس پر کوئی اعتراض نہیں: مفتاح اسماعیل

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول آج ہی سستا  کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو  کوئی اعتراض نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسزکو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts